یکشنبه 12/ژانویه/2025

اسرائیلی قابض فوج کی بربریت جاری، غرب اردن میں فلسطینی نوجوان شہید

اتوار 9-اپریل-2023

کل ہفتے کے روزاسرائیلی قابض فوج کی بربریت اور وحشیانہ کارروائی میں ایک فلسطینی نوجوان شہیدہوگیا۔

فلسطینی وزارتصحت نے بتایا کہ قلقیلیہ میں عزون گاؤں میں اسرائیلی فوج نے20 سالہ عاید عزام سلیم کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

وزارت صحت نے ایکمختصر بیان میں کہا کہ نوجوان عاید سلیم کو کل شام قلقیلی کے قصبے عزون میں پیٹ اور سینےمیں گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔بعد ازاں نوجوان زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

نوجوان "سلیم”کی شہادت کے ساتھ ہی مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں رواں سال 2023 کے آغاز سےاب تک قابض فوج کی گولیوں اور حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 98 ہوگئی ہے۔

مغربی کنارے اور یروشلمشہر کے علاقے کئی دنوں سے مسجد اقصیٰ کی حمایت میں اور قابض فوج کے حملے کے خلافاحتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کی منظم دہشت گردی کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی