برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے آئندہ جمعہ کو ’یوم نکبہ‘ یعنی فلسطین میں قیام اسرائیل کے 70 سال پورے ہونے کے موقع پر لندن میں قائم امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لندن میں فلسطین ۔ برٹش کلب کے زیراہتمام ہونے والے اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت متوقع ہے۔
کلب کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرے کا مقصد امریکی صدر کی طرف سے تل ابیب سے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرے میں برطانیہ میں مقیم فلسطینی، دیگر مسلمان تارکین وطن، برطانیہ میں سرگرم یکجہتی مہمPSC ، اسلامک برٹش رابطہ کونسل MAB اور برطانیہ میں فلسطین یوتھ آرگنائزیشن کے ارکان شرکت کریں گے۔