مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقلیہ کے عزون قصبے میں فلسطینی نوجوانوں نے دیسی ساختہ پٹرول بموں سے ایک اسرائیلی فوجی چوکی پر حملہ کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق کے مطابق المنطار کے علاقے میں قائم اسرائیلی فوجی چوکی پر پٹرول بموں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چوکی میں آگ لگ گئی۔
دریں اثناء اسرائیلی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر اس کے داخلی اور خارجی علاقوں پر چیک پوائنٹ بنا دئیے۔
اسرائیلی فوج نے قصبے سے مجد عنایا نامی نوجوان کو حراست میں لیا تھا مگر یہ علم نہیں کہ اس کو حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔