مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسیران کی بہبود کے لئے کام کرنے والے ادارے فلسطینی اسیران سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ نے فلسطینی بھائیوں ابراہیم اور اسماعیل العروج کو ‘خفیہ فائل’ کی آڑ میں زبردستی قید تنہائی میں ڈال رکھا ہے۔
سوسائٹی کی جانب سے مقرر کردہ وکیل نے ابراہیم العروج سے ملاقات کے بعد بتایا کہ مجدو جیل میں قید ابراہیم کو 31 جنوری 2018ء سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جب کہ ریمنڈ جیل میں رکھے جانے والے اسماعیل کو مسلسل نو ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
ابراہیم العروج کو جنوری 2016 سے غیر قانونی انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہیں بغیر کسی مقدمے یا عدالتی سماعت کے مجموعی طور پر سات سال کے لئے انتظامی حراست میں رکھا جاچکا ہے۔