چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے اسرائیلی محاصرے نے ایک اور فلسطینی کی جان لے لی

اتوار 6-مئی-2018

مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی میں علاج کی ناکافی سہولیات اور اسرائیل کی جانب سے بیرون ملک علاج کے لئے غزہ سے باہر سفر کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ایک مزید فلسطینی زندگی کی بازی ہار گیا۔

انسداد محاصرہ اورقومی بحالی کمیشن کے مطابق اسرائیلی حکام نے 41 سالہ محمد دبابش کی متعدد اپیلیں مسترد کر دیں جس میں انھوں نے 1948ء کو اسرائیلی قبضے میں جانے والے علاقے میں علاج کی درخواست کی تھی۔

غزہ کے تقریبا بیس لاکھ باسی گذشتہ بارہ برسوں سے غیر انسانی محاصرہ کی زد میں ہیں۔ اس محاصرے کی وجہ سے غزہ سے باہر علاج میں ناکامی پر درجنوں مریضوں جاں کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی