حماس کی پولٹ بیورو کے رکن محمود الزھار کا کہنا ہے کہ واپسی مارچ تحریک نے تمام فریقوں کو یہ واضح پیغام پہنچا دیا ہے کہ فلسطینی عوام امریکا کی جانب سے نام نہاد صدی کی ڈیل کو کبھی منظور نہیں کریں گے۔
الزھار نے غزہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "فلسطینی قوم نے تمام قریبی اور دور ممالک کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک تمام فیصلوں کا اختیار حماس اور دیگر مزاحمتی تحریکوں کے ہاتھ مِیں ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی سرحد اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان تصادم کی جگہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ قابض صہیونی حکام کے خلاف عوامی احتجاج کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ فلسطینی مزاحمت اپنی مسلح جدوجہد سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
حماس رہنما کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام کی مزاحمت کار فورسز کے خلاف بغاوت کی امید رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔