شنبه 16/نوامبر/2024

جاپان کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی اضافی امداد

جمعرات 3-مئی-2018

جاپان کی حکومت نے شام میں کسم پرسی کی زندگی گذارنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم اقوام متحدہ کے فلسطینیی پناہ گزینوں کے بہبود کے ذمہ دار ادارے ’او ڈبلیو این اے ار ڈبلیو اے‘ [اونروا] کے توسط سے ادا کی جائے گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی [اونروا] نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جاپان نے شام میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی صحت، نقد ہنگامی امداد اور دیگر شعبوں میں مدد کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔ رقم کا کچھ حصہ لبنان اور اردن میں آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے بھی مختص کیا جائےگا۔

’اونروا‘ کے ہائی کمشنر پییر کیرنپول نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اضافی امداد پر ٹوکیو کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب فلسطینی پناہ گزینوں کی ذمہ دار ایجنسی کو مالی مسایل کا سامنا ہے ٹوکیو کی طرف سے ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کے لے ایک کروڑ ڈالر کی امداد باعث تحسین ہے۔ اس پر ہم جاپانی حکومت کے بے حد شکر گذار ہیں۔

خیال رہے کہ ’اونروا‘ نے رواں سال کے آغاز میں 409 ملین ڈالر کی امداد جمع کرنے کی مہم شروع کی تھی۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی جب فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کو مالی مشکلات اور بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ جاپان نے گذشتہ برس 4 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی تھی۔ اس میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ’اونروا‘ کی عمومی سروسز اور 8.7 ملین ڈالر کی رقم شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے دی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی