فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلل میں یہودی شرپسندوں کے ایک گروپ نے مذہبی تہوار’الشعلہ‘ کی خوشی میں نسل پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی پرچم نذر آتش کرڈالے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودیو آباد کاروں کے ایک گروپ نے ’عید شعلہ‘ کے موقع پر الخلیل میں متعدد مقامات پرلگے فلسطینی پرچم اتارنے کے بعد انہیں نذرآتش کردیا۔
خیال رہے کہ ’عید شعلہ‘ کو یہودیوں کے ہاں مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہودیوں میں مشہور ہے کہ یہودی قوم نے رومیوں کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کی جس کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔ یہودی یہ دن دو مارچ کو مناتے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں نے فلسطینی آبادی پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں اور مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ نعرے بازی بھی کی۔