اسرائیلی حکام نے لبنان کے سرحدی علاقے وادی شعبا سے اغواء کی گئی ایک خاتون لبنانی حکام کے حوالے کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی حکام نے ہفتے کی رات اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اغواء کی گئی خاتون کی واپسی کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ خاتون غلطی سے سرحد کے متنازع علاقے میں داخل ہوگئی تھی۔
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پار کرنے والی خاتون کی شناخت نھاد دلی کے نام سے کی گئی ہے جسے اتوار کے روز واپس کیا گیا۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ لبنان کی فوج نے ہفتے کی شب نے شبعا کے علاقے میں ایک لبنانی خاتون کو حراست میں لے لیا اور اسے سرحد پار لے گیا۔
لبنانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 28 اپریل کی شب رات 10:30 پر دشمن اسرائیلی گشتی دستے نے شبعا قصبے سے ایک مقامی لبنانی خاتون شہری نہاد دلی کو اغوا کر لیا اور اسے مقبوضہ فلسطینی اراضی کے اندر اپنے ساتھ لے گیا۔ لبنانی فوج کے مطابق علاقے میں تعینات اس کے یونٹوں نے ضروری اقدامات کر لیے اور اغوا کا معاملہ لبنان میں اقوام متحدہ کی فورسز کے ساتھ زیر بحث لایا گیا ہے۔
شبعا کے علاقے میں ایک چھوٹا سا حصّہ متنازع ہے۔ اسرائیل اسے گولان کی پہاڑیوں کا حصّہ سمجھتا ہے جسے اس نے 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لے لیا تھا جب کہ لبنان اس علاقے کو اپنی اراضی کا حصّہ بیان کرتا ہے۔