قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے حان الاحمر کے مقامی فلسطینی باشندوں کو جمعرات تک گاؤں خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام کی طرف سے خان الاحمر کے فلسطینی باشندوں کو کہا گیا ہے کہ وہ جمعرات تک خود کسی متبادل مقام پر چلے جائیں ورنہ حکومت انہیں ابو دیس میں بوابہ الشمس منتقل کردیا جائے گا۔
خان الاحمر سوسائٹی کے ترجمان عید الجھالین نے بتایا کہ ان کا کیس اسرائیل کی ایک مقامی عدالت میں ہے اور اس کی اگلی سماعت پرسوں بدھ کو ہوگی، مگر صہیونی حکام انہیں عدالتی فیصلے سے پہلے ہی بے دخل کرنے کی سازش کررہےہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ خان الاحمر کے باشندں کے پاس کوئی اور متبادل جگہ نہیں۔ صہیونی ریاست انتقامی کارروائی کے تحت انہیں وہاں سے بے دخل کرنا چاہتی ہے۔