جمعه 15/نوامبر/2024

لہسن تین موذی امراض سے بچاؤ میں مدد گار

اتوار 29-اپریل-2018

برطانیہ میں ماہرین حیاتیات کی جانب سے کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لہسن کا بہ کثرت استعمال کرنے والے افراد میں تین موذی بیماریوں، دل، کینسر اور دوسرے درجے کے ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کی رپورت کے مطابق لہسن صحت کے لیے ایک انتہائی مفید مرکب ہے جس میں کئی صحت مند اور امراض کش خواص پائے جاتے ہیں۔

تاہم اس تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا لہسن کس طرح انتہائی خطرناک امراض سے بچاؤ میں معاون اور مدد گار ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ لہسن بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اینٹی کینسر اجزاء پائے جاتے ہیں۔ باقاعدگی سے لہسن استعمال کرنے والے افراد میں کینسر جیسے مرض کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

تحقیق کی تیاری میں شامل ڈاکٹر پیٹر روز کا کہنا ہے کہ طبی فواید کا یہ مطلب نہیں کہ لہسن ان بڑے امراض سے مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے تاہم یہ ان بیماریوں کے خطرات کو کم کردیتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی