فلسطین کے شمالی شہر الناصرہ میں یہودی شرپسندوں کے ایک گروپ نے سڑک کے کنارے پر کھڑی فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کو تیل چھڑک کر آگ لگائی اور انہیں نذرآتش کردیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ مجرمانہ واردات فلسطینیوں کی املاک پرحملوں میں مشہور ’تدفیع الثمن‘ [قیمت چکاؤ] نامی گروپ کی طرف سے کی گئی۔
انہوں نے فلسطینی شہریوں کی دو کاروں کو تیل چھڑک کر آگ لگائی اور انہیں مکمل طور پر نذرآتش کردیا گیا۔
یہودی گروپ کی طرف سے جائے وقوعہ کے اطراف میں دیواروں پر عربوں، فلسطینیوں اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ بھی کی۔
ادھر اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نذرآتش کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کررہی ہے تاہم مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو جانتی ہے مگر دانستہ طورپر انہیں گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے۔