جمعه 15/نوامبر/2024

سفارت خانے کی القدس منتقلی، کوشنر اور ایوانکا ٹرمپ شرکت کریں گے

منگل 24-اپریل-2018

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا اور اسرائیل امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 14 مئی کو اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر اور ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ شرکت کریں گے۔

عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کی تقریب اسرائیلی وزارت خارجہ کے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوگی۔ اس میں امریکی صدر کے داماد جارڈ کوشنر اور ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ شرکت کریں گے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تقریب میں امریکی وزیر خزانہ اسٹیف موشین اور کانگریس کے ارکان بھی امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر 2017ء کو بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اس اعلان پر نہ صرف فلسطین بلکہ پورے عالم اسلام میں شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی