قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ’شہداء قلندیہ‘ پارک کو ایک چیک پوسٹ میں تبدیل کر کے مقامی فلسطینی آبادی کو پارک سے محروم کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے المطار کالونی میں واقع پارک کا گھیراؤ کیا اور اسے مسمار کرنے کے بعد وہاں پر چیک پوسٹ تعمیرکرنا شروع کر دی۔
کفر عقب بلدیہ کے ترجمان راید حمدان نے بتایا کہ صہیونی حکام نے شہداء قلندیہ پارک کے قریب پہلے ہی ایک چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔ اس کی توسیع کے لیے پارک پر قبضہ کرلیا گیا،
حمدان نے کہا کہ غصب کردہ پارک کا رقبہ 2000 مربع فٹ ہے۔ تاہم اس سارے پارک کو چیک پوسٹ کے قیام کی آڑ میں فلسطینیوں سے چھین لیا گیا
ہے۔