فلسطین کے سرکاری ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی نصف آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ اعدادو شمار سنہ 2017ء میں جاری کیے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں غربت کی شرح 53 فی صد جب کہ غرب اردن میں یہ شرح 13.9 فی صد ہے۔ متوسط فلسطینیوں کی تعداد 29.2 فی صد بتائی جاتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں غربت کی ایک بڑی وجہ اسرائیل کی طرف سے مسلط کردی معاشی پابندیاں اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے نافذ کردہ انتقامی کارروائیاں ہیں۔
غزہ اور غرب اردن میں اوسطا پانچ افراد کے کنبے کی آمدن 685 ڈالر ہے اور ایسے فلسطینیوں کی کل تعداد انتیس فی صد ہے۔