چهارشنبه 30/آوریل/2025

ٹرمپ ’کذاب‘ اور ’اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہے:جیمز کومی

اتوار 15-اپریل-2018

امریکی ایوان صدر میں عالمی مسائل پربحث کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مبینہ معاشقے بھی ایک بڑا موضوع ہیں۔ حال ہی میں ’ایف بی آئی‘ کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی کی کتاب میں صدر ٹرمپ کے ایک پورن اسٹار کے ساتھ مبینہ جنسی مراسم نے ٹرمپ کو آگ بگولا کردیا۔

اخبار ’نیویارک پوسٹ‘ نے جیمز کومی کے آنے والی کتاب کے بعض اقتباسات شائع کیے ہیں۔ ان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے پورن اسٹار کے ساتھ جنسی تعلقات کے دعوؤں کو محض جھوٹ قرار دیتے ہوئے ان کی تحقیقات پر زور دیا ہے۔

’ایف بی آئی‘ کے سابق چیف جنہیں گذشتہ برس ٹرمپ نے عہدے سے ہٹا دیا تھا کاکہنا ہے کہ میں نے صدر ٹرمپ سے کہا تھا کہ میلانیا کے لیے پورن اسٹار ڈینیئلز کے دعوؤں پر یقین کرنے کا صرف ایک فی صد امکان ہے۔

جیمز کومی نے ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے معاملے کی تہہ تک جانے کے لیے تحقیقات کی کوشش کی تو اس سے صدر نجی سطح پر ہدف بن سکتے ہیں۔

اپنی کتاب میں کومی نے اس واقعے کا بھی ذکر کیا ہے کہ سنہ 2013ء میں ماسکو میں ایک ہوٹل میں قیام کے دوران جنسی ہوس پوری کرنے کے لیے ٹرمپ کو طوائفوں کی خدمات مہیا کی گئی تھیں۔ اس ہوٹل میں سابق صدر باراک اوباما نے بھی ایک رات کیا تھا۔

جیمز کومی نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ جلد ہی پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کے خلاف تحقیقات شروع کریں گے تاکہ اپنی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو مطمئن کیاجاسکے۔

اس کتاب میں جیمز کومی نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر کو ’فطری کذاب‘ اور اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار لیڈدر قرار دیا۔ اس پر ٹرمپ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کومی کے دعوؤں کو من گھڑت قراردیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے اس دعوے کو بھی بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ یہ تمام جعلی باتیں سابق برطانوی جاسوس کریسٹوفر اسٹیل نے اکھٹی کی تھیں۔

خیال رہے کہ جیمز کومی کی کتاب ’ Top loyalty: truth lies and leadership‘ آئندہ منگل کو منظرعام پر آ رہی ہے۔ اس کتاب میں پہلی بار کومی نے ٹرمپ کے ساتھ کانگریس کے سامنے گواہی دیتے ہوئے اپنی ملاقاتوں کا احوال بیان کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی