جمعه 02/می/2025

شام پر امریکی حملہ پوری مسلم امہ پرحملہ ہے:حماس

اتوار 15-اپریل-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شام پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک مسلمان ملک کی خود مختاری  اور پوری مسلم امہ پر حملہ قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نےے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کا حملہ صہیونی ریاست کے دفاع اور اس کی سازشوں کو تسلسل فراہم کرنے کی کوشش ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا یہ دعویٰ قطعی بے بنیاد ہے کہ وہ شام میں شہریوں کے تحفظ کے لیے بمباری کررہا ہے۔ اس جارحیت کے پیچھے دراصل اسرائیل کا دفاع مضمر ہے جو نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام جیسے جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔ امریکا صہیونی ریاست کے جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کے لیے شام پر حملہ آور ہے۔

حماس نے عرب ممالک کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ شام کے تنازع کے حل کے لیے ٹھوس اور متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں تاکہ امریکا اور دوسری قوتوں کے ہاتھوں شامی عوام کا قتل عام بند کرایا جاسکے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز امریکا، فرانس اور برطانیہ نے شام پر فضائی حملے کیے تھے جن میں اہم فوجی اڈوں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ شام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے بیشتر میزائل مار گرائے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی