شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاھو کی وزراء کو زبان کو لگام دینے کی ہدایت

جمعہ 13-اپریل-2018

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ حساس سیکیورٹی امور سے متعلق کسی قسم کی بیان بازی سے گریز کریں۔

عبرانی ریڈیو ’کان‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم  نیتن یاھو نے وزراء کو تاکید کی ہے کہ وہ سلامتی سے متعلق حساس امور بالخصوص شام میں’T4‘ فوجی اڈے پر بمباری اور شام کے معاملے میں کسی قسم کی بیان بازی سے اجتناب کریں۔

عبرانی ریڈیو نے وزیراعظم یاھو کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات نازک ہیں اور میں کابینہ کے ارکان پر زور دیتا ہوں کہ وہ حساس نوعیت کےسیکیورٹی امور پر کسی قسم کی بیان بازی سے گریز کریں۔

ریڈیو رپورٹ کے مطابق شام کی موجودہ صورت حال پر اسرائیلی آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ، قومی سلامتی کے مشیر مائیر بن شبات، انٹیلی جنس چیف ٹامر ھیمان ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈرور شالم نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا۔

عد ازاں اسرائیلی کابینہ کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں شمالی سرحد پر پیدا ہونے والی صورت حال اور غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے معاملے پر غورکیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی