شنبه 03/می/2025

برطانیہ: ہرچوتھے کم سن بچے کے ہاتھ میں موبائل فون!

جمعرات 12-اپریل-2018

ماہرین کا اصرار ہے کہ جب ک بچہ گیارہ سال کی عمر کو نہ پہنچے اس کے ہاتھ میں موبائل فون یا اسمارٹ فون نہیں دینا چاہیے مگر برطانیہ میں کیے گئے ایک سروے میں چونکا دینے والے اعدادو شمار سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کی گئی ایک اسٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں چھ سال سے کم عمرکے ہر چوتھے بچے کے ہاتھ میں اسمارٹ فون ہے۔ مجموعی طورپر برطانیہ میں چھ سال سے کم عمر بچوں میں 25 فی صد اسمارٹ فون کے استعمال جانتے ہیں۔ ان میں سے آدھے بچے ہر ہفتے میں 21 گھنٹے اسمارٹ فون پر صرف کرتے ہیں۔

برطانیہ میں کم عمر بچوں میں سامسنگ کمپنی کے اسمارٹ فون سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ اس کے بعد دوسرے درجے پر ایپل کے موبائل اور اسمارٹ فون شامل ہیں۔

تحقیقی مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ 10 میں سے 8 بچوں کے والدین بچوں کے موبائل فون میں مصروف اوقات کا تعین نہیں کرتے۔

رپورٹ کے مطابق 38 فی صد برطانوی بچے موبائل گیموں میں مصروف رہتے ہیں۔ بعض موسیقی سنتے اور ویڈیوز دیکھنے میں بھی مگن رہتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی