روسی وزارت خارجہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی فوج کی کارروائیوں کو مسترد کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کا غزہ میں پرامن شہریوں کے جلوسوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال قطعا ناقابل قبول ہے۔ ہم فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ معاملے کی کیشدگی کی خطرناک سطح کی طرف نہ لے جائیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ماسکو گزہ میں حالیہ ایام میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی حملوں کی تحقیقات میں مدد کے لیے تیار ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بھی غزہ میں پرامن مظاہرین کی شہادتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
خایل رہے کہ 30 مارچ کو فلسطین میں یوم الارض کے موقع پر لاکھوں فلسطینیوں نے مشرقی سرحد کی طرف مارچ کیا۔ اسرائیلی فوج نے پرامن مظاہرین پرگولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ڈیڑھ درجن فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ دوسرے جمعہ کو دوبارہ طاقت کا استعمال کیا گیا جس میں مزید ایک درجن فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔ قابض فوج کی فائرنگ اور شیلنگ کےنتیجے میں 3 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔