قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فائرنگ کرکے کم سے کم نو فلسطینی شہریوں کو زخمی کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں البریج کیمپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں 8 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں پرامن مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ پانچ فلسطینی شہری البریج کیمپ میں زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر مرکزکے نامہ نگار کے مطابق وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک 16 سالہ بچے کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ میں زخم آئے ہیں اور اسے علاج کے لیے شہداء الاقصیٰ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔