قابض صہیونی فوج اور پولیس کی نگرانی میں سیکڑوں کی بڑی تعداد نے یہودی آباد کاروں نے مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں کو بسوں کے ذریعے بدھ کو علی الصباح غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر لایا گیا۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج کی بیسیوں گاڑیوں نے نابلس پر دھاوے بولے اور شہریوں کو زدو کوب کیا گیا۔ یہودی آباد کاروں کے دھاوے کے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔ انہوں نے صہیونیوں کو مقدس مقام میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو قابض فوج اور پولیس نے فلسطینی شہریوں پر تشدد کرکے انہیں منتشر کردیا۔
شمالی نابلس میں بلاطہ قصبے، شاہراہ عمان اور بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے اطراف میں چھاپے مارے۔ قابض فوج نے رام اللہ، الخلیل اور بیت لحم سمیت کئی دوسرے مقامات پر بھی فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مار کرانہیں ہراساں اور گرفتار کیا۔