جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو بزدل شخص اور اسرائیل دہشت گرد ملک ہے:ایردوآن

پیر 2-اپریل-2018

ترک صدر نے فلسطین کے علاقے غزہ میں 30مارچ کو ’یوم الارض‘ ریلیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو ایک بزدل لیڈر ہیں اور اسرائیل دہشت گرد ملک ہے۔

اتوار کو صدر اردوانٓ نے نیتن یاہو کو ‘دہشت گرد’ قرار دیا۔  ان کا کہنا تھا کہ اپنے جائز اور آئینی حقوق کےلیے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کوئی دہشت گرد ہی کرسکتا ہے۔ ایسا فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہوا ہے اور اسرائیل ایک دہشت گرد ملک اور اس کے لیڈر بزدل ہیں۔

اس سے پہلے نتن یاہو نے انقرہ کی جانب سے ‘اخلاق درس’ مسترد کرتے ہوئے ترکی پر الزام لگایا تھا کہ وہ خود بیرونِ ملک اندھادھند بمباری کر کے شہریوں کو ہلاک کرتا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ٹوئٹر پر کہا: ‘دنیا کی سب سے بااخلاق فوج کسی ایسے شخص سے اخلاقی درس نہیں لے گی جو سالہ اسال سے شہریوں کو اندھادھند ہلاک کیے جا رہا ہے۔

اردوآن نے جمعے کو کیے جانے والے اسرائیلی حملے کو ‘غیرانسانی’ قرار دیا تھا۔

اتوار کو ٹیلی ویژن پر نشر کیے جانے والے خطاب میں صدر اردوآن نے کہا: ‘ارے نیتن یاہو، تم قابض ہو۔ تم ان زمینوں پر قبضہ مافیا کاسرغنہ ہو۔ ساتھ ہی تم دہشت گرد بھی ہو۔’

یہ زبانی جنگ اس دوران ہو رہی ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی پر دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔

گذشتہ ہفتے ‘یوم الارض’ کے موقعے پر فلسطین مہاجرین کے اسرائیل میں اپنے گھروں کو لوٹنے کے حق میں چھ ہفتے طویل مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کے پہلے روز ہزاروں فلسطین مظاہرین پر فائرنگ میں 16 فلسطینی شہید جب کہ ڈیڈھ ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی