تیس مارچ کو فلسطین میں ’یوم الارض‘ کے موقع پر نکالی جانے والی فلسطینی ریلیوں کے خلاف صہیونی فوج کے آپریشن کی نگرانی اسرائیلی آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے خود کی۔
یاد رہے کہ 30 مارچ کو غزہ میں یوم الارض ریلیوں کے موقع پر اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس میں 16 فلسطینی شہید اور 1400 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔
جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے غزہ کی پٹی کی سرحد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلاتے ہوئے تشدد کا ذمہ دار حماس کو قرار دیا۔
جنرل آئزن کوٹ نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا اندھادھند استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
اسرائیلی آرمی چیف نے فلسطینی مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے طاقت کے استعمال کی ستائش کی اور کہا کہ فوج نے حماس کی جانب سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔