غزہ ۔۔۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی محمود عباس کے غزہ کی پٹی کے عوام کے حوالے سے جاری کردہ بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ غزہ کے زخم رسیدہ اور محصور عوام کی اشک شوئی باتوں اور زبانی کلامی دعوؤں سے نہیں ہوگی۔ صدر محمود عباس کو غزہ کے عوام کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اگر حقیقی معنوں میں غزہ کے عوام کے ساتھ ہیں تو انہیں غزہ کے خلاف عاید کردہ پابندیاں اور تمام انتقامی اقدامات کو ختم کرنا ہوگا۔
حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کےعوام کو دانش مند اور جرات مندانہ قیادت کی ضرورت ہے۔
خیال رہےکہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 16 فلسطینی شہری شہید اور 1400 سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے عالمی برادری سےفلسطینیوں کی حمایت اور انہیں تحفظ دلانے کا مطالبہ کیا تھا۔