جمعه 09/می/2025

فلسطینی وزیر کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات، حماس کی مذمت

جمعہ 30-مارچ-2018

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائےمحنت و افرادی قوت نے اسرائیلی منصب سے ملاقات کی جس پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی وزیر برائے محنت مامون ابو شھلا نے اسرائیلی ہم منصب حایم کاٹز سے بیت المقدس میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تمام شعبوں میں رابطے ختم کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں نے ان فلسطینی وزیر کی اسرائیلی وزیر کے ساتھ ملاقات کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان عبدالطیف القانوع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مامون ابو شھلا کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات دشمن کے ساتھ ساز باز کرنے کے مترادف اور قوم دشمنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد اور صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے تسلسل کے ہوتے ہوئے کسی فلسطینی وزیر کا قابض صہیونی حکام سے ملاقاتیں کرنا شرمناک ہے۔

حماس نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی دشمن کےساتھ تمام شعبوں میں تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے اور فلسطین کی آزادی کے لیے قومی دھارے میں آئے۔

مختصر لنک:

کاپی