چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل میں امریکی سفیر کی محمود عباس کو سنگین نتائج کی دھمکی

جمعہ 30-مارچ-2018

اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہوں ورنہ امریکا متبادل آپشن استعمال کرے گا۔

ایک بیان میں سخت گیر امریکی سفیر نے کہا کہ اگر محمود عباس اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے بائیکاٹ کی پالیسی پر قائم رہے تو ہمارے پاس متبادل آپشن موجود ہیں اور کسی دوسرے فلسطینی فریق سے بات کریں گے۔

فریڈ مین کا یہ بیان اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 پر نشر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر محمود عباس خلا پیدا کریں گے تو وہ خلا کوئی اور پُر کرے گا۔ تب ہی ہم آگے کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

امریکی سفیر نے گذشتہ ہفتے کانگریس سے منظور ہونے والے اس امتیازی قانون کی طرف بھی اشارہ کیا جس میں فلسطینی اتھارٹی کی امداد کو فلسطینی شہداء و اسیران کی فنڈز بند کرنے سے مشروط کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی