اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے آج جمعہ 30 مارچ کو’یوم الارض‘ کے موقع پر ملک بھر میں اپنے حقوق اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ’نفیرعام‘ کا اعلان کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج جمعہ کو یوم الارض کے موقع پر ملک بھر میں حق واپسی اور اسرائیلی ریاست کے ناجائز قبضے کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔ فلسطینی شہری ان ریلیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور یوم الارض ریلیوں کامیاب بنائیں۔
حماس نے تمام عوامی طبقات، مذہبی، قومی اور سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ یوم الارض کے موقع پر فلسطین بھر میں ریلیوں کااہتمام کریں اور صہیونی دشمن کویہ پیغام دیں کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول کے لیے زندہ و بیدار اور متحرک ہے۔