اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ شہربئر سبع سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جس پر فدائی حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے بئر سبع سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب پولیس کو شبہ ہوا کہ ایک فلسطینی نوجوان فدائی حملے کی تیاری کررہا ہے۔
پولیس نے علاقےمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے بعد بئرسبع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
عبرانی ٹی وی کاکہنا ہے کہ پولیس نے ایک فدائی حملہ آور اور اس کے ساتھی کو حڑاست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔
اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی میں ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا گیا۔