جمعه 15/نوامبر/2024

ملائیشیا: جھوٹی خبریں پھیلانے پرقید اور جرمانہ کی تجویز

جمعرات 29-مارچ-2018

ملائیشیا کی حکومت بھی ملک میں جھوٹی خبریں پھیلانے اور افواہیں اڑانے والوں سے نالاں ہے۔ حال ہی میں ملائیشیا کی حکومت نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے سماج دشمن عناصر کے لیے قید اور جرمانے کی سزا کی تجویز دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملائیشیا کی حکومت پارلیمنٹ میں ایک نیا بل پیش کرنے کی تیاری کررہی ہےجس میں جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کو 10 سال قید اور ایک لاکھ 28 ہزار ڈالر جرمانہ یا دونوں سزائیں دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بل ایک ایسے وقت میں لانے کی کوشش ہو رہی ہے جب ملک میں عام انتخابات سرپر ہیں۔ بعض ذرائع اس قانون کو اپوزیشن جماعتوں کو دباؤ میں لانے کا حکومتی حربہ قرار دے رہےہیں۔

حکومت کا موقف ہے کہ ملک میں افواہیں پھیلانے اور جھوٹی خبریں چھوڑنے کا منفی رحجان بڑھ رہا ہے جس سے عوام الناس بھی پریشان ہیں۔ یہ قانون عوام کو جعلی خبریں پھیلانے کا سلسلہ روک کر عوام کو حقائق سےآگاہی کےحصول میں معاونت کرے گا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبروں، فوٹیجزاور پیغامات کی بھرمار ہو تی ہے۔ جعلی خبروں سے عوام اور حکام سب نالاں ہوتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی