اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی خبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرح ان کا بیٹا یائیر نیتن یاھو بھی رشوت وصول کرنے اور عدالتی کارروائی میں رخنہ اندازی میں ملوث ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق نیتن یاھو کے فرزند کو بھی مبینہ طورپر رشوت وصولی کے الزام میں تفتیش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سے قبل کیس 4000 میں نیتن یاھو اور ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاھو پر اہم شخصیات سے رشوت وصول کرنے میں ملوث رہے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق یائیر نیتن یاھو اور ان کی والدہ سارہ نیتن یاھو پر عبرانی نیوز ویب سائیٹ ’واللا‘ اور ’پیرزک‘ سے رشوت وصولی کا الزام ہے۔
اگرچہ سارہ نیتن یاھو اور یائیر یاھو عمومی ملازم ہیں مگرانہیں پولیس کی طرف سے انہیں خصوصی پروٹوکول دیا جاتا رہا ہے۔ یائیر اور اس کی والدہ پرکرپشن تحقیقات کے دوران عدالتی کارروائی میں رخنہ اندازی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔