جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی طالب علم رہ نما کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال

ہفتہ 24-مارچ-2018

اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ایک نوجوان فلسطینی طالب علم رہ نما نے بلا جواز قید اور غیرانسانی سلوک کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ عمر الکسوانی کی بھوک ہڑتال کا آج پانچواں روز ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’کلب برائے اسیران‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمر الکسوانی نے پانچ روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ عمر الکسوانی مغربی بیت المقدس میں قائم المسکوبیہ‘ حراستی مرکز میں پابند سلاسل ہیں۔

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ عمر الکسوانی نے جج کو بتایا کہ دوران حراست اسے غیرانسانی سلوک کا سامنا رہا ہے۔ تنگ اور تاریک ٹارچر سیل میں اسے بنیادی انسانی سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا ہے، جس پر اس نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ عمر الکسوانی کو اسرائیلی فوج نے دو ہفتے قبل حراست میں لیا تھا۔ ان کا تعلق غرب اردن میں بیرزیت یونیورسٹی سے ہے اور وہ طلبہ کونسل کے سربراہ ہیں۔ اسرائیلی فوج ان کے خلاف ایک خفیہ کارروائی کے تحت مقدمہ تیار کرنے کوشش کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی