جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی فوج نے قبلہ اول کا محافظ پندرہ دن کے لیے بے دخل کردیا

جمعرات 22-مارچ-2018

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ایک سینیر محافظ کو پندرہ دن کے لیے قبلہ اول میں داخل ہونے پر پابندی عاید کردی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے احاطے سے ایک مسجد کے ایک محافظ ایھاب ابو غزالہ کو حراست میں لیا اور انہیں پرانے شہر میں قائم ایک حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی پولیس نے ابو غزالہ پر یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ سے دور کرنے اور پولیس احکامات ماننے سے انکار کا الزام عاید کیا جس کے بعد انہیں پندرہ دن کے لیے قبلہ اول سے بے دخل کردیا گیا۔

ادھر جمعرات کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 46 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار ساڑھے تین گھنٹے قبلہ اول میں گھومتے اور اشتعال انگیز حرکات کرتےرہے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے یہودی شرپسندوں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی