جمعه 15/نوامبر/2024

روس کے 23 سفارت کار برطانیہ سے ماسکو واپس روانہ

بدھ 21-مارچ-2018

برطانیہ کے شہر سیلیسبری میں سابق روسی انٹیلی جنس افسر اور ان کی بیٹی کو زہر دینے پر روس کے جن 23 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا وہ کل منگل کو روس واپس چلے گئے۔

لندن میں روسی سفارتخانے سے وین اور سفارتی گاڑیاں روانہ ہوئیں ہیں۔

روسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ تقریباً 80 لوگ بشمول روسی سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ آج لندن سے روس کے لیے روانہ ہو گئے۔

ٹریزا مے نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کو برطانیہ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی منسوخ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اعلان کیا گیا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔

سابق برطانوی سفارتکار چالز کروفرڈ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کی مختلف انٹیلیجینس سروسز ہیں اور ان کا لندن میں بڑا اڈہ ہو گا۔

انھوں نے بتایا کہ یہ مت بھولیں کہ روس مقامی افراد کو نوکری پر نہیں رکھتا۔ مثلاً روسی سفارتخانے میں آپ کسی برطانوی کو ڈرائیونگ یا باورچی خانے میں کام کرتے ہوئے نہیں دیکھیں گے۔ ان سب کاموں کے لیے بھی وہ روس ہی سے عملہ لاتے ہیں۔ اتنے بڑے عملے میں وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جو انٹیلیجینس ایجنٹس یا کسی ایجنسی کے لیے کام یا اس کی حمایت کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی