جمعه 09/می/2025

بیت المقدس میں فدائی حملہ صہیونی جرائم کا فطری رد عمل ہے:حماس

منگل 20-مارچ-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کے حملے میں صہیونی فوجی کی ہلاکت کے واقعے اور جوابی فائرنگ میں جام شہادت نوش کرنے کی تحسین کی ہے۔ حماس کاکہنا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج پر فلسطینی شہری کا حملہ صہیونی ریاست کے جرائم پر فلسطینیوں کا فطری رد عمل ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان نے چاقو کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

ادھر دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بیت المقدس میں فدائی حملے کی تحسین کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کا فطری رد عمل قرار دیا ہے۔حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں فلسطینی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دشمن کے خلاف مسلح مزاحمت میں مزید تیزی لائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس کے شہری عبدالرحمان بنی فضل نے اپنی جان پر کھیل کر صہیونی دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف پوری قوت سےلڑنے کو تیار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی