چهارشنبه 30/آوریل/2025

وزیراعظم کے قافلے پرحملہ،فلسطینی فون کمپنیوں نے معلومات دے دیں

منگل 20-مارچ-2018

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی دو کمپنیوں نے حال ہی میں وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے پرہونے والے حملے کے بارے میں اہم معلومات فلسطینی حکام تک پہنچا دی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’فری اتھارٹی برائے انسانی حقوق‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین موبائل کمپنی اور نیشنل کمپنی دونوں نے مشترکہ طورپر وزیراعظم الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کے حوالے سے اہم معلومات بہم پہنچا دی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے وزیراعظم کے قافلے پرحملے کی تحقیقات کے لیے غزہ اور غرب اردن کے ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کا واقعہ انسانی حقوق سے تعلق رکھتا ہے اور تنظیم اس کے مختلف پہلوؤں سے جاری تحقیقات پر نظر رکھے ہوئےہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو فلسطینی فون کمپنیوں نے وزیراعظم رامی اؒلحمد اللہ کے قافلے پر حملے کی معلومات فراہم کردی ہیں۔

خیال رہے کہ  حال ہی میں غزہ کی پٹی میں حکام دو فون کمپنیوں پر وزیراعظم کے قافلے پرحملے کے حوالے سے معلومات فراہم نہ کرنے پر عارضی طورپر پابندی عاید کردی تھی۔

کمپنیوں پر الزام تھا کہ وہ 15 مارچ کو غزہ کی پٹی میں دورے کے دوران وزیراعظم الحمد اللہ کےقافلے پرحملے کی تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی