ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ تازہ لہسن انسانی جسم کے لیے بے حد مفید ہے۔ تازہ لہسن نہ صرف جسم کو طاقت مہیا کرتا بلکہ وزن کم کرنے میں بھی معاون ومدد گار ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لہسن کو زمانہ قدیم سے جسمانی طاقت کا منبع خیال جاتا تھا۔ لہسن سردی سے بچانے، صحت پر مثبت اثرات ڈالنے اور کئی جسمانی عوارض سے بچانے کا ذریعہ ہے مگر بہت سے لوگ اس کی بو کی وجہ سے اس کا استعمال نہیں کرتے۔
گرمیوں میں لہسن کھانے سے معدے کے امراض سے بچاؤ میں معاون ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فرائی کردہ لہسن معدے کے امراض سے بچاتا ہے۔ دیگر فواید اپنی جگہ ہیں۔
فرائی کردہ لہسن حراروں کا بے بہا خزانہ ہے۔ پیٹ میں جمع ہونے والی چربی اور چکنائی جلا کر وزن کم کرنے میں معاون ہے۔ سبزیوں کے ساتھ اسے پکا کر کھانے کے فواید بھی کم نہیں۔
لہسن کا ایک فایدہ جسم بالخصوص نظام انہضام کو زہریلے مواد سے پاک کرنا ہے۔ یہ قوت مدافعت بڑھاتا اور جسم کو آکیسیڈیشن سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔