جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی بھاری نفری فلسطینی مزاحمت کار کے گاؤں میں داخل

اتوار 18-مارچ-2018

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین شہر کے نواحی علاقے برطعہ کا محاصرہ کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے برطعہ کے مقام پر دھاوے اس لیے دھاوے بولے جا رہے ہیں کہ دو روز قبل اس علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان علاء یوسف قبہاء نے اپنی کار کی ٹکر سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو کو زخمی کردیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق اسیر علاء یوسف قبہا نے جنین شہرسے تعلق رکھنے والے احمد جرار شہید کی شہادت کے 40 روز کے بعد ایک فدائی کارروائی میں دو اسرائیلی فوجیوں کو جنہم واصل کرتے ہوئے دو کو زخمی کردیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگارکے مطابق ایک سو سے زاید اسرائیلی فوجیوں نے برطعہ قصبے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔ اسرائیلی فوج نے قصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے اور قصبے میں جانے آنے والےشہریوں کی جامہ تلاشی لی گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے برطعہ قصبے کے تیس سے زاید گھروں کی تلاشی لی۔ قابض فوج نے اسیر علاء کے والد، بھائیوں اوردیگر اقارب کے گھروں کی تلاشی لی جب کہ اس کے بھائی عصام کو حراست میں لیے لیا گیا ہے۔

تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے  ایک سرکردہ فلسطینی شخسیت الحاج کمال عبد حسین قبھا، فضیل قبھا، منیر ناصر اور اس کے بھائی محمد اور نافع قبھا کے گھروں کے گھروں میں تلاشی کی آڑ میں لوٹ مار کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی