قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک کارروائی کے دوران تحریک فتح کے سیکرٹری شادی مطور کر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مطورکی گرفتاری بیت حنینا کے مقام سے ان کے گھر سے عمل میں لائی گئی۔
ادھر تحریک فتح نے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں جماعت کے عہدیدارکی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے اور کریک ڈاؤن میں صہیونی حکام سرکردہ فلسطینی رہ نماؤں کو بھی حراست میں لے رہی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کےبعد اب تک بیت المقدس کے 1000 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔