چهارشنبه 30/آوریل/2025

’فلسطین میں امن امان کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے‘

جمعرات 15-مارچ-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے نائب صدر الشیخ صالح العاروری نے کہا ہے کہ دو روز قبل غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے کو دھماکے سے نشانہ بنانے کی کوشش فلسطین بالخصوص غزہ کی پٹی کے امن وامان کےحالات خراب کرنے کی منظم کوشش ہے۔

ایک بیان میں صالح العاروری نے کہا کہ وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے کو نشانہ بنانے کا ذمہ دار اسرائیل اور اس کے سیکیورٹی ادارے ہوسکتے ہیں۔ اس حملے کے نتیجے میں فلسطینیوں مصالحتی عمل متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں میں یکجہتی کی مساعی بری طرح متاثر ہوسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں امن وامان کو تباہ کرنے اور فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلےپرحملے کے فواید صرف صہیونی ریاست کو پہنچ سکتےہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہی اس واقعے کا ذمہ دار بھی ہے۔

صالح العاروری کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت غزہ کی پٹی میں امن وامان کو تباہ کرکے حماس کے خلاف گھیراؤ کی کوشش کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم جانتی ہے کہ رامی الحمد اللہ کے قافلے پر حملےکا کون ذمہ دار ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ غزہ کی پٹی کے دورےپر آئے تو ان کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی