چین کے ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ ایک 31 سالہ خاتون اپنی پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ اسکول میں داخل ہوگئی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق 31 سالہ شی شیاؤ شین دو بچوں کی ماں ہیں۔ ان کا تعلق جنوبی چین سے ہے۔ وہ ناخواندہ ہونے کی وجہ سے کافی پریشان تھیں مگر اب انہوں نے اپنی پریشانی کا خود ہی حل نکال لیا ہے۔
شی شین نے میڈٰیا کو بتایا کہ اسے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ اسے کیا کہیں گے۔
اسے دوسرے لوگوں کے باتوں کی قطعا کوئی پرواہ نہیں۔ میں اور میری بیٹی دونوں ایک ہی جماعت میں اسکول میں داخل ہیں۔ ہم دونوں ایک دوسرے کی مدد کریں گی۔ بیٹی کے ساتھ اسکول جانے سے بچی کی تدریس میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں لکھنا پڑھنا سیکھ لوں گی کی تومیرے لیے بیٹی کو پڑھانا آسان ہوجائے گا۔ جب وہ بڑی ہوگی تو وہ اچھی ملازمت حاصل کرسکے گی۔
خیال رہے کہ چینی خاتون اور اس کا شوہر فوجیان اور ھانیان گوانڈ گونگ کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ شین ان پڑھ ہیں اور وہ اپنی بیٹی کو تعلیم دلوانے کے لیے خود بھی اسکول میں پڑھنا شروع کردیا ہے۔