قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک فلسطینی نوجوان کو اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجی کمانڈوز نے سول کپڑوں میں جمعرات کو علی الصباح صنعتی علاقے میں چھاپہ مار کر ایک فلسطینی نوجوان محمد عادل عنایہ کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی کمانڈوز ایک دکان پر چھاپہ مارا اور دکان پرموجود فلسطینی شہری کو حراست کو میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔