چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجیوں کوقاتل کہنے پرعرب رکن کنیسٹ کےخلاف انتقام

جمعرات 15-مارچ-2018

اسرائیلی کنیسٹ نے عرب کمیونٹی کی طرف سے پارلیمنٹ کی منتخب رکن حنین الزعبی کو ایک ہفتے کے لیے پارلیمانی اجلاسوں سے نکال دیا ہے۔ اُن پر اسرائیلی فوجیوں کو’قاتل‘ کہنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

کنیسٹ کی طرز عمل کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب رکن کنیسٹ حنین الزعبی نے اسرائیلی فوجیوں کو قاتل کہا ہے۔ اس لیے انہیں ایک ہفتے کے لیے پارلیمانی اجلاس سے بے دخل کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الزعبی کو جولائی کے گرمائی سیشن میں رائے شماری سے روکا جائے گا۔

خیال رہے کہ عرب پارلیمانی اتحاد کے رکن یوسف جبارین اس کمیٹی کے رکن ہیں کو الزعبی کے خلاف فیصلے پر رائے شماری کی اجازت نہیں دی گئی۔

الزعبی کا کہنا ہے کہ تمام ارکان کنیسٹ ان کے خلاف اشتعال انگیزی میإ شریک ہیں۔ انہوں نے اشتعال انگیزی طرز عمل اپنانے پر ارکان کنیسٹ کو معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ جاری رہتا ہے وہ فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرتی رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے محصورین کے امداد جمع کرنا اور ان کی حمایت کے لیے عالمی مہمات میں شامل ہونا ہماری ذمہ داری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی