جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حکام کی 25 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں

بدھ 14-مارچ-2018

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے گذشتہ روز 25 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے گذشتہ روز حراست میں لیے گئے 25 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائیں۔ جب کہ رواں ماہ کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو دو ماہ سے چھ ماہ تک قابل تجدید انتظامی قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 11 نئے فلسطینیوں کو انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل کردیا گیا جب کہ 14 کی سزاؤں میں دو سے چھ ماہ کی قابل توسیع تجدید کی گئی ہے۔

کلب برائے اسیران کے مندوب محمود الحلبی نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے نو فلسطینیوں کو پہلی بار عمرقید کی سزائیں سنائی جبکہ آٹھ فلسطینیوں کی انتظامی قید میں توسیع کی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں7 ہزار فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں350 بچے، 56 خواتین، 700 انتظامی قید، 12 ارکان پارلیمان  اور 500 انتظامی قیدی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی