پنج شنبه 01/می/2025

شہید فلسطینی کا جسد خاکی 3 ہفتے بعد ورثاء کو دینے کا فیصلہ

بدھ 14-مارچ-2018

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 3 ہفتے قبل شہید کیے گئے فلسطینی یاسین السرادیح کا جسد خاکی 72 گھنٹےمیں اس کے ورثاء کےحوالے کردیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب محمد محمود نے بتایا کہ اریحا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ یاسین سرادیح شہید کا جسد خاکی اگلے 72 گھنٹوں میں ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے شہید السرادیح کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کرنے پر اعتراض نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کے روز عدالت میں پیشی کے موقع پر فلسطینی پراسیکیوٹر جنرل شہید السرادیح کا جسد خاکی واپس کرنے کی حمایت کرے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے تین ہفتے قبل یاسین السرادیح کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ قابض فوج نے اسے پیٹ میں گولیاں مارنے کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیاتھا۔ بعد ازاں قابض فوج نے شہید کا جسد خاکی قبضے میں لے لیاتھا۔

مختصر لنک:

کاپی