شنبه 16/نوامبر/2024

ٹرمپ نے ریکس ٹیلرسن کو وزارت خارجہ کےعہدے سے ہٹا دیا

بدھ 14-مارچ-2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو نیا وزیر خارجہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے منگل کی صبح ایک ٹویٹ میں اپنے اس فیصلے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ جینا ہاسپل کو سی آئی اے کی نئی سربراہ مقرر کیا جائے گا۔وہ امریکا کی اس مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی۔

ریکس ٹیلرسن صدر ٹرمپ کے اس اعلان سے چندے قبل ہی افریقا کے دورے سے امریکا لوٹے ہیں۔صدر نے ٹویٹ میں ریکس ٹیلرسن کا ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے اور نئے وزیر خارجہ کے بارے میں اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ شاندار خدمات انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے اور ماضی میں ان کے درمیان وائٹ ہاؤس میں دو ایک اجلاسوں کے دوران میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوچکا ہے۔ قبل ازیں گذشتہ موسم گرما میں ان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے مستعفی ہو نے کی اطلاع منظرعام پر آئی تھی لیکن انھوں نے اس کی تردید کردی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی