پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی جوڈو ٹیم کی مراکش میں آمد کے خلاف عوام سراپا احتجاج

منگل 13-مارچ-2018

اسرائیل کی خواتین کی جوڈو ٹیم نے حال ہی میں افریقی عرب ملک مراکش میں ایک مقابلے میں شرکت کی جس پر ملک بھرمیں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مراکش میں عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے اسرائیلی ویمن جوڈو ٹیم کی آمد کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مراکش کے جنوبی شہر اکادیر میں جوڈو کا عالمی مقابلہ منعقد ہوا جس میں صہیونی ریاست کی خواتین ٹیم نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی ٹیم کی سربراہ کی تاج پوشی کے ساتھ ساتھ اسرائیلی پرچم کشائی اور اسرائیلی ترانہ بھی گایا گیا۔ اسرائیل کی خواتین جوڈو ٹیم کی نو کھلاڑیوں کے ساتھ چھ دیگر مندوبین بھی ان مقابلوں میں شرکت کی۔

دوسری جانب عوامی اور سماجی حلقوں نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم کےقیام کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے صہیونی ریاست سے تعلقات توڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی دوستی ٹیم کی ربابط آمد کے خلاف سوشل میڈیا پربھی صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے خلاف مہم چلائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی