چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے لیے امریکی ڈونرکانفرنس میں اتھارٹی کا شرکت سےانکار

اتوار 11-مارچ-2018

فلسطین کےعلاقےغزہ کی پٹی کے معاشی حالات بہتربنانے کے حوالے سے مجوزہ امریکی ڈونرکانفرنس میں فلسطینی اتھارٹی نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احمد مجدلانی نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی کے معاشی حالات کی بہتری کے لیے ڈونرز کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

مبصرین نے فلسطینی اتھارٹی کے اس مبہم اقدام کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اسے فلسطینی اتھارٹی کی سوالیہ پوزیشن قرار دیا۔

یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا فلسطینی اتھارٹی نےغزہ کی پٹی کے معاشی حالات کی بہتری کے لیے امریکی کانفرنس میں اس لیے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ  فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی کارروائی کا حصہ ہے یا اس کا مقصد گیارہ سال سے جاری غزہ کے محاصرے کو ختم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھانا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس اپریل میں صدر محمود عباس نے غزہ کی پٹی پر انتقامی پالیسی کے تحت نئی پابندیاں عاید کردی تھیں۔ ان انتقامی کارروائیوں کے دوران غزہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فی صد کمی کرنے کا اقدام بھی شامل ہے۔ اس کےعلاوہ غزہ کے عوام کوصحت، تعلیم اور بجلی کے بحران کا شکار کردیا گیا تھا۔

غزہ کی پٹی پرمسلط معاشی محاصرے کے منفی اثرات کم کرنے کے لیے امریکا نے 13 مارچ کو ایک ڈونر کانفرنس کی تجویز دی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد سنہ 2007ء سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی ناکہ بندی کو کم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی