مصری حکومت کا اعلیٰ اختیاراتی سیکیورٹی وفد غزہ کی پٹی میں اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد غرب اردن پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کا ہے کہ مصری وفد کل اتوارکو دوبارہ غزہ کی پٹی کا دورہ کرے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری وفد حال ہی میں غزہ کی پٹی کے دورے پر پہنچا تھا جہاں اس نے فلسطینی قیادت بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کی قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد فلسطینی دھڑوں میں مصر کی ثالثی کے ساتھ طے پائے مصالحتی معاہدے کو عملی شکل دینے میں مدد کرنا ہے۔
غزہ میں ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مصری وفد مذاکرات کے بعد بیت حانون گذرگاہ سے رام اللہ پہنچ گئا ہے۔ آئندہ ہفتے وفد دوبارہ غزہ کی پٹی کا دورہ کرے گا۔
مصری وفد میں انٹیلی جنس چیف میجر جنرل سامح نبیل، شعبے کے رکن بریگیڈیئر ھادی فرج اور فلسطین میں مصری قونصل جنرل خالد سامی شامل ہیں۔
قبل ازیں مصری وفد نے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سےبھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی امور پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔