جمعه 15/نوامبر/2024

’99 سالہ آسٹریلوی کا پیراکی مقابلے کا نیا ریکارڈ‘

جمعہ 9-مارچ-2018

اسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 99 سالہ جارج کوروینس نے حال ہی میں ہونے والے 50 میٹر پیراکی کے مقابلے میں حصہ لینے کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف سب کو حیران کردیا بلکہ خود کو معمر افراد کے پیراکی آنے والے عرصے میں  دولت مشترکہ کے زیراہتمام ہونے والے مقابلوں کا بھی اہل ثابت کیا ہے۔

کوروینس نے حال ہی میں سڈنی میں ہونے والے پیراکی مقابلے میں 100 سے 104 سال کی عمر کے افراد کے  گروپ میں پیراکی مقابلے میں حصہ لیا۔ اس مقابلے میں اس نے ایک چکر 56.12 سیکنڈ میں مکمل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کوروینس کو پیراکی مقابلے میں کامیابی پر بے حد خوشی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پیراکی مقابلے میں اسے کوئی مشکل پیش نہیں آئی مگر تماشائیوں کے شور شرابے اور دھکم پیل سے اکتا گئے تھے۔

یہ مقابلہ گولڈکوسٹ میں ہوا۔ اسی جگہ پر چار سے 15 اپریل کے درمیان دولت مشترکہ کےزیراہتمام پیراکی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ان مقابلوں میں عمررسیدہ افراد کے گروپ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی